پشاور(شہرنامہ نیوز)تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری اور بدلتی سیاسی صورتحال پر خیبر پختونخو اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج رات کو طلب کر لیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسلام آباد سے خیبر پختونخوا اسمبلی ناصر الملک کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ صوبائی وزیر شکیل خان پر مبینہ فائرنگ کے واقع اور بدلتی سیاسی صورتحال پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔کے پی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج رات 7 بجے ہوگا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جائے گا۔
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







