چھوٹے صوبوں کے قیام کے لیے عوامی ریفرنڈم کروایا جائے :سرفراز افضل

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)سابق مُشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کا قیام ناگُزیر ہوچُکا .عوام اب خاندانی راج سے تنگ آچُکے وہ چاہتے ہیں کہ انکے حقُوق اُنکی دہلیز تک پہنچیں اور اُنکے نمائندے و انتظامیہ اُنکی پہنچ تک ہو .چھوٹے صوبوں کے قیام کے حق میں چاروں صُوبوں میں عوامی ریفرنڈم کروایا جائے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا .2 سے 3 بڑے خاندان اور سیاسی جماعتیں نہیں چاہتی کہ اُنکے راج دھانی میں کوئی کمی آئے ورنہ جو حالات بنے ہُوئے ہیں کوئی بھی زی شعور اور عوام کا درد دل میں رکھنے والا سیاسی رہنما یا سیاسی پارٹی چھوٹے صوبوں کے قیام کی مخالفت نہیں کرسکتے چھوٹے صوبوں کا قیام ہوکر رہے گا چاہے کوئی سیاسی جماعت چاہے یا نا چاہے .عوام اُن چہروں اور جماعتوں کو یاد رکھے جو اس وقت چھوٹے صوبوں کے قیام کے خلاف ہیں آنے والے وقت میں جب یہ ووٹ مانگنے آپکے سامنے آئئیں تو اُنہیں اُن کے گھر کا راستہ دکھائیں .وقت آگیا ہے عوام خود چھوٹے صوبوں کے لیے آواز اُٹھائے اور سامنے آئے .ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں مقامی صحافیوں کے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے سوال کے جواب میں کیا

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں