اسلام اباد(نمائندہ شہرنامہ )الیکشن کمیشن کو جمع کرائی جانے والی تفصیلات کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ بھی منسلک ہوگی، جس پر پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار کے دستخط ہوں اور جس میں درج ذیل امور کی تصدیق کی گئی ہو:
الف۔ الیکشن ایکٹ، 2017 کے تحت ممنوعہ ذرائع سے پارٹی کو کوئی فنڈ موصول نہیں ہوا۔
ب۔ جمع کرائے گئے گوشوارے پارٹی کی مالی حیثیت کی درست عکاسی کرتے ہیں۔
ج۔ فراہم کردہ تمام معلومات مجاز عہدیدار کے علم اور یقین کے مطابق درست ہیں۔
د۔ منسلک مالی گوشوارے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی جانب سے آڈٹ شدہ ہیں۔
مالی گوشوارے الیکشن ایکٹ، 2017 کے مطابق فارم-ڈی پر جمع کرائے جائیں۔ فارم-ڈی کی پرنٹ شدہ کاپیاں الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنرز پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دفاتر سے مفت حاصل کی جا سکتی ہیں۔ فارم-ڈی اور فنڈنگ کے ذرائع کا پرفارما الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔فارم میں اوور رائٹنگ (Overwriting) قابل قبول نہیں ہوگی۔ آڈیٹر کی آئی سی اے پی (ICAP) کی رکنیت/سرٹیفکیٹ کی کاپی، آخری مؤثر تجدیدی سرٹیفکیٹ کے ساتھ، فارم-ڈی کے ہمراہ منسلک کرنا لازمی ہے۔فارم-ڈی کے ساتھ یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کی مدت کے دوران ہر بینک اکاؤنٹ کی بینک اسٹیٹمنٹ کی کاپی بھی جمع کرانا لازم ہوگی۔مذکورہ گوشوارے اور متعلقہ دستاویزات بنام سیکرٹری، الیکشن کمیشن آف پاکستان، شاہراہِ دستور، سیکٹر G-5/2، اسلام آباد، پارٹی کے ایسے مجاز عہدیدار کے ذریعے جمع کرائے جائیں جو الیکشن رولز، 2017 کے قاعدہ 156 کے مطابق پارٹی سربراہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر مجاز ہو۔ ڈاک، فیکس، کورئیر سروس یا کسی بھی دوسرے ذریعے سے موصول ہونے والے گوشوارے قبول نہیں کیے جائیں گے
الیکشن کمیشن میں جمع ہالی گوشوارے کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ منسلک کرنا لازمی قرار







