اچھرہ میں ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد،تحقیقات شروع

لاہور(شہرنامہ نیوز)لاہور کے علاقے اچھرہ میں واقع ایک ٹیوشن سینٹر میں 12 سالہ طالبہ کی پراسرار ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد بچی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس نے ٹیوشن سینٹر کے مالک کی دو بیٹیوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے، جبکہ اس سے قبل ان کے والد رؤف بھی زیر حراست تھے۔ یوں مجموعی طور پر تین افراد سے تفتیش جاری ہے۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے گلے پر رسی کے پھندے کا واضح نشان موجود ہے اور موت گلا گھٹنے کے باعث واقع ہوئی۔ رپورٹ میں جسم پر تشدد یا زبردستی کے کوئی واضح نشانات نہیں پائے گئے۔
دریں اثناء لاہور کے علاقے اچھرہ میں 10 سالہ بچی ٹیوشن سینٹر کے واش روم میں مردہ پائی گئی تھی، بچی دو بہنوں کے ساتھ ٹیوشن پڑھنے ایک گھر میں قائم ٹیوشن سینٹر گئی تھی۔ لاہور کے علاقے اچھرہ کی اتحاد کالونی میں تین کمسن بہنیں ٹیوش لینے ایک گھر گئیں، 10 سالہ نعیمہ واش روم جانے کا کہہ کر گئی لیکن کافی دیر بعد بھی واپس نہ آئی، بڑی بہن نے جا کر دیکھا تو نعیمہ نیم مردہ پڑی تھی، بہن کے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے، بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کے مطابق اتحاد کالونی کے ایک گھر میں دو بہنوں نے ٹیوش سینٹر کھول رکھا ہے، محلے کی 15 سے 20 بچیاں ٹیوشن پڑھتی ہیں، محلے داروں کے مطابق ان کی بچیاں عرصہ دراز سے پڑھ رہی ہیں،کبھی کوئی مسئلہ نہیں بنا۔ جاں بحق بچی کا والد عدنان رکشہ ڈرائیور ہے جس کا کہنا ہے کہ اسے نہیں معلوم کہ بچی کیسے جاں بحق ہوئی، اللہ تعالیٰ انصاف کرے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد طالبہ کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق طالبہ کے گلے پرپھندے کا واضح نشان موجود ہے، طالبہ کی موت پھندا لگنے سے واقع ہوئی، جسم پر تشدد یا زبردستی کے کوئی نشانات نہیں ملے۔پولیس کے مطابق واش روم کا دروازہ لاک نہیں تھا، جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد فارنزک لیب بھجوا دیے گئے ہیـں، مالک مکان کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں