راولپنڈی(شہرنامہ نیوز) اینکر ربیعہ قتل کیس میں عدالت نے مقتولہ کے شوہر ملزم احسن طاہر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کردی۔

پولیس نے ملزم کو سینئر سول جج کرمنل ڈویژن محمدنصراللہ وٹو کی عدالت میں پیش کیا۔پولیس نے عدالت میں ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے ملزم احسن طاہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔اس کے علاوہ ملزم کے پولی گراف ٹیسٹ کی رپورٹ آج آنے کا امکان ہے۔
اینکر ربیعہ قتل کیس، ملزم احسن طاہر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع






