عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کے نوٹیفکیشن کی معطلی کی استدعا مسترد

لاہور(شہرنامہ نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت نے عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے موقع پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عبہر گل خان نے درخواستوں پر سماعت کی تو عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی جانب سے مدثر عمر ایڈووکیٹ اور بیرسٹر تیمور پیش ہوئے۔ڈاکٹر عظمیٰ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عظمٰ خان اور نورین نیازی گھریلو خواتین ہیں ۔ مقدمےمیں ڈاکٹرعظمیٰ بےقصور قرار ہوچکی ہیں ۔ ڈی سی کی جانب سے نظربندی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جسٹس عبہر گل نے کہا متعلقہ فریقین سے رپورٹ منگوالیتے ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں