غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 64 فیصد کمی

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)غیرقانونی طریقے سےیورپ جانے والےپاکستانیوں میں 64 فیصد کمی، یورپی ایجنسی نےبھی تصدیق کر دی۔وفاقی حکومت اور ایف آئی اےکی سخت اسکرونٹی اور آف لوڈنگ اقدامات کےمثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے، رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران غیرقانونی طریقےسے یورپ پہنچنے والےپاکستانیوں کی تعداد میں ریکارڈ 64 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ دستاویزات کےمطابق یورپین بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی نے بھی اس نمایاں کمی کی تصدیق کی ہے۔رواں سال جنوری اور فروری میں مجموعی طور پر 440 پاکستانی غیرقانونی طریقے سے یورپ پہنچے، جبکہ گزشتہ سال 2025 کے انہی دو ماہ کے دوران یہ تعداد 1,224 تھی۔ ذرائع کےمطابق حکومت اور ایف آئی اےکی جانب سےایئرپورٹس پرسخت اسکرونٹی،مشکوک مسافروں کی آف لوڈنگ اورانسانی اسمگلنگ کےخلاف مؤثرکارروائیوں کےباعث غیرقانونی ہجرت کے رجحان میں واضح کمی آئی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں