اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) وفاقی کابینہ نے دسمبر تک پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو) کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاسکو کے ملازمین کیلئے پیکیج دینے کی بھی منظوری دے دی ہے، پاسکو ملازمین کیلئے 4 ارب 18 کروڑ روپے کا پیکیج منظور کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاسکو کے ریگولر ملازمین کی تعداد 1100کے قریب ہے، سیلاب سے متاثرہ گندم کے ذخائر بھی نیلام کیے جائیں گے۔
وفاقی کابینہ نے پاسکو کو ختم کرنے کی منظوری دیدی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







