یوفون، ٹیلی نار اور الفا مال کا اشتراک، 5G اسمارٹ فونز کی خریداری آسان اقساط پر ممکن

اسلام آباد(نمائندہ شہرنامہ) پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر، یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے بینک الفلاح کے معروف بی این پی ایل (Buy Now, Pay Later) مارکیٹ پلیس، الفامال کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، جس کا مقصد آسان اقساط پر مبنی فنانسنگ کے ذریعے 5G اسمارٹ فونز کی خریداری کو مزید آسان اور قابلِ استطاعت بنانا ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں نائب صدر، سیگمنٹس اینڈ پراڈکٹس، پی ٹی ایم ایل، بدر بن ثاقب اور الفا مال کی ریجنل ہیڈ کارپوریٹ نارتھ، روبینہ ناز نے معاہدے پر دستخط کیے۔ شراکت داری کے تحت اہل صارفین بینک الفلاح اور دیگر پارٹنز بینکوں کے جاری کردہ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 5G اسمارٹ فونز خرید سکیں گے، اور انہیں خریداری کے وقت پوری رقم یکمشت ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کے وسیع تر استعمال کی راہ میں 5G ٹیکنالوجی پر مبنی اسمارٹ فونز کی بھاری قیمتیں بدستور ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ یوفون، ٹیلی نار پاکستان اور الفا مال کا مقصد صارفین کو آسان فنانسنگ فراہم کرکے اس رکاوٹ کو دور کرنا ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے صارفین کے 5G اسمارٹ فونز پر منتقل ہونے کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ملک میں 5G کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل سروسز کے وسیع تر فروغ میں مدد ملے گی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں