پرنس سلطان ایئر بیس پر حملے کا ایرانی دعویٰ، آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہو سکی

تہران (شہرنامہ نیوز)ایران کی جانب سے سعودی عرب کی ایئر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر الخرج میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جسے امریکی افواج بھی استعمال کرتی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ اڈہ امریکی فضائیہ کے ری فیولنگ ٹینکر طیاروں کی میزبانی کررہا تھا، جنہوں نے ایران پر امریکی حملوں میں معاونت فراہم کی۔ سعودی وزارتِ دفاع نے تاحال اس مخصوص دعوے کی تصدیق نہیں کی۔ آزاد ذرائع بھی فوری طور پر یہ تصدیق نہیں کر سکے ہیں کہ میزائل اپنے ہدف تک پہنچے یا حملے سے کیا نقصان ہوا۔

خبر پر اپنی رائے دیں