نیپال میں معجزاتی ریسکیو، تباہ کن سیلاب کے 9 روز بعد ٹنل سے 2 افراد زندہ برآمد

کٹھمنڈو(شہرنامہ نیوز) نیپال میں حالیہ بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور ہائیڈرو پاور منصوبے کی ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلیشیئر ٹوٹنے سے نیپال میں تباہ کن سیلاب آیا جس نے بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر سمیت انسانی جانوں کو نقصان پہنچایا۔ نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس دوران ہائیڈرو پاور منصوبے کی ٹنل سے 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کو 9 روز بعد ٹنل سے زندہ نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نیپالی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ہائیڈرو پاور منصوبے کی ترشولی 3 اے سرنگ میں مزید افراد کے زندہ ہونے کا امکان ہے، تباہ کن سیلاب کے باعث ہائیڈرو پاور منصوبوں کی سرنگوں میں کم از کم 900 افراد پھنس گئے تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق نیپال میں تباہ کن سیلاب سے اب تک 1 ہزار 252 افراد ہلاک اور 4 ہزار 200 سے زائد لاپتہ ہیں جبکہ تبت میں سیلاب سے 21 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 541 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں