جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلےگی: محمد باقر ذوالقدر

تہران (شہرنامہ نیوز)ایرانی رہبرِ انقلاب کے سیاسی مشیر محمدباقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اقتدار میں ہیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ایرانی میڈیا کے مطابق محمدباقر ذوالقدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش ایرانی قوم کے انتقام کا پہلا مرحلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اپنے وجود، شناخت، آزادی اور اعلیٰ اہداف کا دفاع کر رہی ہے۔محمدباقر ذوالقدر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قوم نےارادہ کرلیاہےکہ جارح دشمن کے دانت توڑ دے، سامراجیوں کوپٹخ دے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں