راولپنڈی(شہرنامہ نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی کے نئے انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت جیل کے گردونواح میں 8 اہم مقامات پر پولیس ناکے قائم کیے جائیں گے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ داہگل، گیٹ نمبر 1، گیٹ نمبر 5، فارماسیوٹیکل فیکٹری اور گورکھپور کے مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے جب کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 8، چکری اور ٹھلیاں میں بھی اضافی ناکے قائم کیے جائیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی سکیورٹی پر مجموعی طور پر 435 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جب کہ رائٹ مینجمنٹ، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی پلان کے تحت داہگل سے گورکھپور تک پیٹرول پمپس، ہوٹلوں اور دکانوں کو بند کرایا جائے گا جب کہ اڈیالہ جیل کے اطراف غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی صدر اور انچارج ڈی ایس پی صدر کریں گے جب کہ نیا سکیورٹی پلان تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔
اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، 8 مقامات پر ناکے اور 435 اہلکار تعینات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







