صدرآصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی میں صدر آصف علی زرداری کو ملک میں امن و امان کی صورتحال خصوصاً خیبرپختونخوا اور بلوچستان کےسیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کردیا۔ کراچی میں صدرآصف زرداری سےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےملاقات کی،ملک کی موجودہ سیکیورٹی اورسیاسی صورتحال کےساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےدہشت گردی کےخلاف جاری اقدامات پر بریفنگ بھی دی،صدرمملکت نے پاک افواج،قانون نافذکرنےوالے اداروں اورپولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیاکہادہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے ۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں