اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)آزاد کشمیرالیکشن کے سلسلے میں ایل اے 27اور28کے 54پولنگ اسٹیشنزپرووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ ایل اے 27اور28میں پولنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی،اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔یاد رہے 2اگست کوخراب موسم کے باعث پولنگ ملتوی کی گئی تھی۔ ایل اے 27 کوٹلہ ون میں استحکام پاکستان پارٹی،ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےامیدوارمدمقابل ہیں ، آئی پی پی کے سردار تبارک ،پیپلز پارٹی کے جاوید ایوب اور ن لیگ کی نورین عارف میدان میں ہیں۔ دوسری جانب ایل اے 28 لچھراٹ میں ن لیگ کے چودھری شہزاد اور پیپلز پارٹی کےباذل نقوی مدمقابل ہیں ۔ دوسری جانب آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل اے 24 پونچھ و سدھنوتی 7 (بلوچ) میں پولنگ کی تاریخ مقرر کر دی۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ ایل اے 24 پونچھ و سدھنوتی 7 (بلوچ) میں 10 اگست 2026 کو پولنگ ہوگی،ایل اے 24 بلوچ میں پولنگ پونچھ ڈویژن کے دیگر حلقوں کے ساتھ 10 اگست کو ہوگی۔
آزاد کشمیرالیکشن ، ایل اے 27 اور ایل اے 28 میں ووٹنگ کا آغاز، امیدواروں میں سخت مقابلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







