کاغان (شہرنامہ نیوز)بابوسر ٹاپ کی شاہراہ ایک بار پھر سیلابی ریلے کی زد میں آگئی جبکہ شاہراہ قراقرم بھی ٹرک الٹنے سے بند ہو گئی۔حادثے کے شکار ٹرک کو ہٹاکر شاہراہ کی جلد بحالی کیلئے کارروائی جاری ہے۔ این ایچ اے نے شاہراہ کی مکمل بحالی تک غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق شاہراہ بابوسر پر تھک کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کے باعث زیرو پوائنٹ پر شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مسافروں اور سیاحوں کو متبادل راستے کے طور پر شاہراہ قراقرم استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شاہراہ قراقرم بھی شنگ نالہ کے قریب ایک مال بردار ٹرک الٹنے سے عارضی طور پر بند ہو گئی، جس کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔این ایچ اے کے مطابق گونر فارم چیک پوسٹ پر مزید گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور بھاری مشینری متاثرہ مقام پر شاہراہ کی جلد بحالی کیلئے کام کر رہی ہیں۔
اونچے درجے کا سیلاب، بابوسر ٹاپ کی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






