مستونگ(شہرنامہ نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین محمد زمان جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ دن 11 بجے کے بعد پیش آیا، جب سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے اپنی ڈیوٹی کے لیے سیشن کورٹ مستونگ جا رہے تھے۔ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔
مستونگ میں سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ، گن مین سمیت جاں بحق، 2 افراد زخمی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







