بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری،مزید3ہشتگرد ہلاک،مجموعی تعداد 126 ہوگئی

بلوچستان (شہرنامہ نیوز) پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن شعبان میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزکی فتنہ الخوارج کیخلاف علاقے میں کارروائیاں جاری ہیں ، خارجیوں کو زمینی اور فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آپریشن شعبان میں ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 88 ہو گئی۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ منگی ڈیم حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن شعبان تیز، 5 روز سے جاری مختلف کارروائیوں میں 79 دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک بلوچستان میں مختلف انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشنز میں مجموعی طور پر 126 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی گاڑی کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے دہشتگردوں کو بھاری انقصان پہنچا۔پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور 126 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

خبر پر اپنی رائے دیں