اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے میجر جنرل فیصل نصیر کی نیشنل کوآرڈینیٹری نیکٹا تعیناتی پر متنازع بیان دینے پر درج پیکا ایکٹ کے مقدمہ میں صحافی بلال غوری کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ صحافی بلال غوری کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش کیا گیا، این سی سی آئی نے ملزم کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تفتیشی افسر نے کہا کہ یوٹیوب اور ایکس اکاؤنٹ کی ریکوری درکار ہے۔ بلال غوری کے وکیل حنظلہ حبیب نے کہا کہ پانچ ستمبر کو وی لاگ اپ لوڈ ہوا، کوئی نوٹس نہیں دیا گیا ڈائریکٹ ہی گرفتار کرلیا گیا، ہماری عدالتوں کے حوالے سے جو رائے بن چکی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔وکیل نے کہا کہ یہ پورا پروگرام یوٹیوب پر موجود ہے، ایک لفظ بھی ایسا نہیں ہے کہ جو غلط ہو جھوٹ بولا گیا ہو۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے بلال غوری سے پوچھا کہ اس طرح کے الفاظ کیا آپ کو مناسب لگتے ہیں؟
پیکا ایکٹ مقدمہ: صحافی بلال غوری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







