سعودی عرب کی اضافی خام تیل کی پیشکش، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم

ریاض(شہرنامہ نیوز)سعودی عرب کی جانب سے عمان کے راستے مزید خام تیل کی شپمنٹس فراہم کرنے کی پیشکش کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی پیشکش کے بعد مشرق وسطیٰ میں سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کم ہو گئے ہیں اور برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.2 فیصد کی مزید کمی دیکھی گئی جس کے بعد قیمت 105 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 1.1 فیصد کمی ہوئی ہے اور قیمت 102 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں 3 ڈالر فی بیرل تک کمی دیکھنے میں آئی تھی ۔۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں