عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں کی دھمکی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید 2 فیصد بڑھ گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں آج دن کے آغاز سے ہی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا جو دن کے اختتام تک مسلسل اونچے اُڑان اڑتا رہا صبح برینٹ خام تیل کی قیمت 2.4 فیصد اضافے کے بعد تقریباً 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی تقریباً 2.5 فیصد بڑھ کر 86 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ بعد ازاں دن اختتام پر عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل تقریباً 94.06 ڈالر اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 87.67 ڈالر فی بیرل پر ہوا۔ آنے والے کل میں بھی اضافے کے اسی رجحان کی توقع کی جا رہی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کے حوالے سے تعطل برقرار ہے اور آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل معمول سے کہیں کم ہوچکی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں