اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) الیکشن کمیشن نے الیکشنز رولز کی اہم شق میں ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن رولز 2017 میں ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق اثاثوں اور واجبات کے گوشواروں میں ابہام پر الیکشن کمیشن وضاحت طلب کر سکے گا جبکہ الیکشن کمیشن ارکان اسمبلی، متعلقہ افراد اور اداروں سے وضاحت مانگ سکے گا۔ اسی طرح، مالیاتی ادارے بھی الیکشن کمیشن کی طلب کردہ وضاحت دینے کے پابند ہوں گے اور الیکشن کمیشن وضاحت جمع کرانے کے لیے مقررہ مدت بھی طے کرے گا۔
الیکشن کمیشن کا الیکشنز رولز کی اہم شق میں ترمیم کا فیصلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







