اسلام آباد(نمائندہ۔شہرنامہ) چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں Digital Office (E-Office) ،Artificial Intelligence (AI) اور الیکشن کمیشن کی نئی جدید ویب سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے جدید دور کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن میں ایک اے آئی ونگ تشکیل دینے کے احکامات جاری کیئے۔ اے آئی ونگ الیکشن کمیشن کے مختلف شعبوں کو تکنیکی سہولت فراہم کرے گا۔ تاکہ ان کی استعداد کار میں جدت لائی سکے اور روز مرہ کے دفتری امورکو احسن طریقے سے سرانجام دیاجاسکے۔ چیف الیکشن کمشنر نے مزید ہدایت دی کہ 15 اکتوبر 2026 تکDigital Office (E-Office) سے متعلق تمام ونگز کے عملے کی تربیت مکمل کی جائے تاکہ دسمبر کے آخری ہفتے تک الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ای آفس (Full Digital) کے نظام کو نافذ کیا جاسکے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی نئی Dynamic, Colourful, Interactive, Public Friendly Website لانچ کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی،تاکہ تمام Stakeholder اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔
الیکشن کمیشن آفس میں ایک اے آئی ونگ تشکیل دینے کا فیصلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







