فارورڈ کہوٹہ(شہرنامہ نیوز)وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورالیکشن مہم کے دوران خورشید آباد سے کہوٹہ جارہے تھے کہ چھانجل کے قریب حادثہ پیش آیا زیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھورکے قافلے میں شامل پولیس کی گاڑی حویلی کہوٹہ میں حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اپنے حلقہ انتخاب میں الیکشن مہم کے دوران خورشید آباد سے کہوٹہ جارہے تھے کہ چھانجل کے قریب قافلے کی سیکیورٹی پر مامور پولیس کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔پولیس گاڑی کے حادثے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار عنصر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 5 اہلکار برکت راٹھور، سبیل راٹھور، شفاعت، حسن محموداور ڈرائیور محمد شفیق زخمی ہوگئے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کے قافلے کو حادثہ، پولیس اہلکار جاں بحق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







