سرینگر (شہرنامہ نیوز)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت قابض کشمیر میں ہونیوالی دہشتگردی کی ذمہ دار ہے۔ ایک انٹرویو میں سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے بھارتی میڈیا میں پاکستان کو کُلگام اور اسلام آباد واقعات سے جوڑنے کی سازش کو رد کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر دہشت گردی ختم ہو چکی ہے تو مزدوروں کو مارنے والے کون ہیں؟ کُلگام واقعے کی سچی اور ایماندارانہ تحقیقات کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کلگام میں دو غیر مقامی مزدوروں اور اسلام آباد میں پولیس کانسٹیبل کے قتل میں اندرونی سازش کے شبہے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا مودی سرکار دعویٰ کرتی ہے کہ ہم نے سرحدوں کو محفوظ بنا دیا ہے تو پھر یہ دہشتگرد کہاں سے آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کشمیر کے خصوصی تشخص کا مطالبہ سامنے آتے ہی ایسے مشکوک واقعات کیوں ہوتے ہیں؟ جنتر منتر پر بھر پور احتجاج کے فوراً بعد کُلگام میں مزدوروں پر حملہ گہری سازش معلوم ہوتا ہے۔
کُلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، فاروق عبداللہ کا مطالبہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






