فوج کے خلاف متنازع تقریر ، مولانا فضل الرحمن 28 جولائی کو عدالت طلب

گجرانوالہ(شہرنامہ نیوز)مولانا فضل الرحمان کیخلاف متنازع تقریر پر اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست میں مولانا فضل الرحمان کیخلاف نقص امن کا الزام عائد کیا گیا۔پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف اندراج مقدمہ کی دائر درخواست پر پنجاب کے ضلع گجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے مولانا فضل الرحمن کو طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے مولانا فضل الرحمان کو 28 جولائی کو طلب کر لیا ، عدالت نے پولیس کو بھی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔واضح رہے مولانا فضل الرحمان نے قصور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ فوجی اہلکار ملک کی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں اور انہیں اس خدمت کے عوض تنخواہ بھی ملتی ہے ، اس بیان کے بعد مولانا فضل الرحمن شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔

خبر پر اپنی رائے دیں