اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے انتظامات کے سلسلے میں شہر اقتدار ایک ہفتے سے کنٹینرز کے حصار میں ہے۔وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ سے ایک ارب روپے کے فنڈز مانگ لئے۔ رقم کنٹینرز کے کرائے ، اہلکاروں کی رہائش اورکھانے، ریت کی بوریوں اور آنسو گیس سمیت دیگر سیکیورٹی سامان پر خرچ کی جائے گی۔راولپنڈی میں بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی، پولیس نے فیض آباد کے مسافرخانے، بس اڈے، دکانیں اور ہوٹلز رات تک بند رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
لانگ مارچ اور دھرنوں سے نمٹنے کیلئے وفاقی پولیس کا ایک ارب روپے کا مطالبہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







