ایبٹ آباد(شہرنامہ نیوز)ایبٹ آباد میں تھانہ بگنوتر پولیس نے نملی میرا میں حبیب پبلک اسکول پر چھاپہ مار کر اسکول کے مالک و پرنسپل کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق پرنسپل و مالک کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تھانہ بگنوتر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے 5 سالہ طالبہ کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا فیصلہ کیا ہے، طالبہ کا ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد میں گائناکالوجسٹ سے معائنہ کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق موقع پر موجود لوگوں نے مقدمے پر اثر انداز ہونے والے بااثر افراد کے خلاف نعرے بازی کی۔
5 سالہ طالبہ صےسکول میں زیادتی , مالک و پرنسپل گرفتار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







