سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خبر، قیمت میں بھاری کمی

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 12 ہزار 946 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے پر آ گئی۔ اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 397 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 7 ہزار 112 روپے تک آ گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 151 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 454 ڈالر پر آ گیا ہے۔ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا تھا اور قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا تھا صرافہ ڈیلرز کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید نیچے آتی ہے تو مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان موجود ہے، تاہم عالمی سطح پر معاشی یا سیاسی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہونے کی صورت میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں