کراچی (شہرنامہ نیوز)گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے پرآگیا،10 گرام سونے کی قیمت 3944 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 61 روپےکم ہو کر 6309 روپے پر آگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 46 ڈالر کم ہو کر فی اونس سونا 4050 ڈالر پرآگیا۔
سونے کی قیمتوں میں ایک اور بڑی کمی، فی تولہ 4600 روپے سستا ہوگیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







