سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ،1800 روپےسستا

کراچی(شہرنامہ نیوز)ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 1800 روپے جب کہ 10 گرام سونا 1544 روپے سستا ہوگیا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گرنے کے اثرات کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,544 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے مقرر ہوگئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے گر کر 7008 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 314 ڈالر پر آ گئی، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں مزید نیچے آئیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں