سونے کی قیمت میں 3 ہزارروپے سے زائدکی کمی ریکارڈ،چاندی بھی سستی

کراچی(شہرنامہ نیوز) سونے اور چاندی کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری آج فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 800 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 258 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے مقرر ہوگئی۔ ماہرین کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا بنیادی سبب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت، امریکی ڈالر کی قدر، بین الاقوامی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رجحانات ہوتے ہیں۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں معمولی تبدیلی بھی مقامی مارکیٹ پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حالیہ کمی کے بعد خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے، خصوصاً وہ افراد جو شادیوں یا سرمایہ کاری کے لیے سونا خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کے لیے یہ قیمتیں نسبتاً بہتر سمجھی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 123روپے کی کمی سے 6ہزار 339روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 106روپے کی کمی سے 5ہزار 434روپے کی سطح پر آگئی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں