انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، 38جاں بحق ،6 زخمی ،54گھر تباہ

جکارتہ(شہرنامہ نیوز)انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے ساحل کے قریب ہفتے کی صبح شدید زلزلہ آیا، انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلے سے 38 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے،زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، 2ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے، 54گھر تباہ اور 11کو معمولی نقصان پہنچا، زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی،زلزلہ انڈونیشیا کے صوبے نوسا ٹینگگارا میں آیا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:58 بجے تقریباً 35 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے بعد انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی گئی، تاہم زلزلےکے 3 گھنٹے بعد سونامی کی وارننگ واپس لےلی گئی۔ انڈونیشن حکام کے مطابق 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد مختلف حادثات میں اموات کی تعداد38 ہوگئی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں