بشکیک(شہرنامہ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ کرغزستان کے دوران تاجکستان، ازبکستان، قازقستان اور بیلاروس کے درمیان کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے وزیرِ خارجہ ژین بیک مولدوکانووچ کولوبایف سے ملاقات کیدونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل کے ساتھ ساتھ دسمبر 2025 میں جمہوریہ کرغزستان کے صدر کے دورۂ پاکستان اور جولائی 2026 میں صدرِ پاکستان کے سرکاری دورۂ کرغزستان کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں پر بروقت عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، رابطہ کاری، کاروباری اداروں کے مابین تعاون اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔۔ ہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان کے وزیرِ خارجہ سراج الدین مہرالدین سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اور قریبی تعلقات کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، رابطہ کاری، توانائی، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے اپنے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل نہایت اہم ہے۔وزیرِ خارجہ سراج الدین مہرالدین نے خطے میں امن، استحکام اور مسائل کے پرامن حل کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوطی کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، رابطہ کاری، توانائی، ثقافت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل اور دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار کی کرغز، تاجک، ازبک، قازق اور بیلاروسی وزراء سے ملاقاتیں،باہمی تعاون کے فروغ کاعزم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






