لاہور(شہرنامہ نیوز) نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دھرنے اور احتجاجی جلسے ملک بھر میں جاری رہیں گے۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم اور جماعتِ اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اب 7 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جماعتِ اسلامی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں عنایت اللّٰہ، فراست علی، ضیاء الدین، نصر اللّٰہ رندھاوا اور نوید علی شامل ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کتنی سنجیدگی اور کتنے وقت میں مسئلہ حل کرتی ہے، جماعت اسلامی کے دھرنے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہیں۔
جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گے،لیاقت بلوچ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







