پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، محکمہ بلدیات نے 12 ارب روپے مانگ لیے

لاہور(شہرنامہ نیوز) پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے لیے ساڑھے 12 ارب روپے مانگ لیے گئے۔ ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق صوبائی محکمہ بلدیات نے بلدیاتی الیکشن کے لیے پنجاب حکومت سے رقم مانگی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے فنڈز کی منظوری کا معاملہ پنجاب کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی کے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز زیر غور آئیں گے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں