اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیاسی رواداری اور مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات میں صوبہ سندھ کے امور،جاری ترقیاتی منصوبوں، باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں رانا ثناء اللہ، اعظم نذیرتارڑ، احد چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ اورعلی پرویز ملک بھی شریک تھے۔
وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، سیاسی رواداری برقرار رکھنے پر اتفاق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







