پنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن، خفیہ سیل قائم، گرفتاریاں شروع

لاہور(شہرنامہ نیوز) پنجاب حکومت نے کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرتے ہوئے خفیہ سیل قائم کردیا، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت گرفتاریاں بھی شروع ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرپشن کےخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کارروائیوں کی ذاتی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کرپشن، رشوت یااختیارات سےتجاوزکی اطلاع ہیلپ لائن پردیں،ہرشکایت پرکارروائی ہوگی جبکہ شکایت کنندہ کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ایک اطلاع کرپشن اوررشوت خوری کا پورا نیٹ ورک بے نقاب کرسکتی ہے،لوٹی ہوئی رقم کی مکمل ریکوری تک کارروائی ختم نہیں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کرپشن پیسے ہی نہیں، عوام کے حق اوراعتماد کی چوری بھی ہے،ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے جدید مانیٹرنگ نظام استعمال ہوگا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ عوام کا اعتماد حکومت کا سب سے بڑا اثاثہ ہے، اس پرآنچ نہیں آنے دوں گی،ترقیاتی منصوبوں کے فنڈزشفاف طریقےسےخرچ نہ ہوئےتو کسی کو معافی نہیں ملے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ اچھے کام پر سی ایم میرٹ بیج جبکہ کرپشن پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،عوام کا پیسہ خورد برد کرنے والا ہر شخص سلاخوں کے پیچھے ہوگا،کرپشن مقدمات میں عہدہ، تعلق یاسفارش کسی کو نہیں بچا سکے گی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں