لاہور(شہرنامہ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کر دی۔ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی جانب سے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کا معاملہ سامنے آیا تھا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اخراجات خود سے ادا کیے ہیں۔مریم نواز کی جانب سے پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر کوئی اٹھ کر کہتا ہے پنجاب نے ہمارا حق کھا لیا، پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا بلکہ اپنے حصے سے دوسروں کو دیتا رہا ہے۔ملتان میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ تنقید مجھ پرنہیں پنجاب کی ترقی پرہو رہی ہے، ان کو 9 ارب روپے کے جہاز سےتکلیف ہے، جہازمیرا نہیں وہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ہے، میں گھر نہیں لے کر جاؤں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کے دوران متاثرین کے پاس کشتیوں پر بھی گئی، ہر وزیراعلیٰ کے پاس سرکاری طیارہ ہے، تنقید صرف مجھ پر ہوتی ہے، تنقید کرنے والوں کو جہازسے نہیں مریم نواز کے کاموں سےتکلیف ہے۔مریم نواز نے بتایا کہ میری صاحبزادی کی گریجویشن تقریب تھی، جہازکے استعمال پر پونے 3 کروڑ روپے اپنی جیب سے ادا کیے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے چند افراد پنجاب پر حملہ کرنے آئے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تماشا لگانے کیلئے زبردستی پولیس کی گاڑی میں بیٹھ گئے، خیبر پختونخوا سے آنے والوں کا لاہور کا دورہ ناکام رہا۔انہوں نے الیکٹرک بس کے متعلق بتایا کہ اس سروس کا عام کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے، تاہم عوام کی سہولت کے پیش نظر خواتین، طلبا و طالبات، معذور افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے یہ سفر 100 فیصد مفت ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی آخری حد تک گرین بس سروس کو پھیلایا جا رہا ہے تاکہ صوبے بھر کے عوام جدید اور سستے سفر کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
مریم نواز نے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کردیئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







