مریم نواز کا ملتان میں 100 بیڈز پر مشتمل کینسر سینٹر کا افتتاح

ملتان(شہرنامہ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیٹ سی ٹی، سائیکلوٹرون، کینسر ٹریٹمنٹ کے لیےکوآبلیشن اور کینسر سینٹر کا افتتاح کردیا۔مریم نواز نے نشتر اسپتال میں100 بیڈ پر مشتمل کینسر سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پیٹ سی ٹی، سائیکلوٹرون، کینسر ٹریٹمنٹ کے لیےکو آبلیشن اور کینسر سینٹر کا افتتاح کیا جب کہ سائیکلوٹرون مشین کے پروسیجر کا معائنہ کیا۔اس حوالے سے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چین میں کرائیو ایبلیشن مشین کے ذریعے ایک سوئی استعمال کرکے کینسر رسولیوں کو ختم کردیا جاتا ہے۔مریم نواز نے کو آبلیشن مشین سے کینسر کا علاج کرانے والی پہلی مریضہ سے بھی ملاقات کی جب کہ اس دوران کمالیہ کی 55 سالہ خاتون مسرت ارشد کینسر کے کامیاب علاج پر فرط جذبات سے رونے لگیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے خاتون کو دلاسا دیا اور کینسر سے بچاؤ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین سے کینسر کے علاج کے لیے کو آبلیشن مشین لائی ہوں، اب فکر کی ضرورت نہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں