اسلام آباد(شہرنامہ نیوز)صدر مملکت آصف نے سانحہ پمز کے دوران نومولود بچے کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین کو تمغہ شجاعت دینے کی سمری منظوری کرلی۔نرس رضیہ نورین نےپمز آتشزدگی کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کرنومولود بچےکی جان بچائی تھی، صدر مملکت نے دیگر اہم قانونی بلز کی بھی توثیق کردی،لوک ورثہ ترمیمی بل اور اسٹینڈرڈ ٹائم ترمیمی بل کی منظوری دے دی گئی۔صدر آصف علی زرداری نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی راولپنڈی ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی،بحری جہازوں میں موجود مضر مواد کے انتظام سے متعلق بل میں توثیق کردی۔
صدر آصف علی زرداری نے نرس رضیہ نورین کو تمغہ شجاعت دینے کی سمری منظور کرلی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







