نیپال سیلاب، مزید درجنوں لاشیں برآمد، اموات کی تعداد 1003 ہوگئی

کٹھمنڈو(شہرنامہ نیوز)نیپال میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد آنے والے سیلاب سے تباہی کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق مزید درجنوں لاشیں ملنے کے بعد اموات کی تعداد 1003 ہوگئی۔ نیپالی فوج کو ایک عمارت سے 24 افراد کی لاشیں ملیں۔ جبکہ تقریباً 5 ہزار افراد تاحال لاپتا ہیں۔ حکام سیکڑوں نامعلوم لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کر رہے ہیں۔ سرنگوں میں پھنسے کارکنوں کو نکالنے کے لیے بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مختلف منصوبوں میں کام کرنے والے 900 سے زائد مزدور تاحال لاپتا ہیں۔دوسری جانب چینی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ایک اور عارضی جھیل کی سطح بلند ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ نیپال اور چین کے سرحدی علاقے میں گزشتہ ہفتے آنے والے شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سیلاب اور اس سے پیدا ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 950 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں