بھارت کے یومِ آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے

سرینگر(شہرنامہ نیوز)آج بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پرکنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کیا جا ئے گا۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی بالخصوص سری نگر کو مکمل طور پر فوجی چھانی میں تبدیل کر دیا ہے۔ سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم کے گرد کئی حصار پر مشتمل سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی کی جا رہی ہے۔ بخشی اسٹیڈیم میں بھارتی یوم آزادی کی نام نہاد مرکزی تقریب ہوگی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں