اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی (جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی) کے 10ویں اجلاس میں دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی (جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی) کے 10ویں اور اہم اجلاس میں باہمی اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے اور تجارتی روابط مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاک ایران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں مزید وسعت آئے گی، اجلاس میں دونوں ممالک کے وفود نے دو طرفہ تجارتی حجم ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
پاک ایران تجارت بڑھانے کے لیے اہم پیش رفت، 10 ارب ڈالر کا ہدف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







