اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں ممکنہ رکاوٹ کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ہوا۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر خلیجی ممالک سے خام تیل کی برآمدات مزید محدود ہوئیں یا آبنائے ہرمز کے ذریعے ترسیل میں رکاوٹ برقرار رہی تو برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران میں تازہ حملوں کے بعد سرمایہ کاروں کے خدشات بڑھ گئے ہیں کہ اگر آبنائے ہرمز میں صورتحال مزید کشیدہ ہوئی تو عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 0.4 فیصد اضافے کے بعد 85.28 ڈالر جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 80.02 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور بحری آمدورفت سے متعلق خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر مسلسل دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر بھی پڑتا ہے ، اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں بھی پیٹرول و ڈیزل کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔
عوام کیلئے بری خبر، پیٹرول کی قیمت میں اضافےکا امکان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







