اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے دونوں بہنوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے آج اشتہاری کارروائی مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جس کی روشنی میں عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا جب کہ عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔
احتجاج کیس: بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اشتہاری قرار، جائیدادوں کی تفصیلات طلب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






