اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشیوں کی نوید سنا دی ،بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، ہفتہ اور اتوار کو ان ہواؤں کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیرسے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگا،جو ملک کے مختلف حصوں پراثراندازہوں گی ، پیر سے ہی بارشوں کاامکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری اور خطہ پوٹھوہار میں 19 سے 23 جولائی تک بارش متوقع ہے،راولپنڈی سمیت پنجاب کےکئی علاقےزیرآب آنےکاخدشہ ہے خیبر پختونخوا میں 19سے23جولائی تک گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے ، اسی طرح پنجاب کےبیشتر علاقوں میں 19سے23جولائی کےدوران آندھی اوربارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں 18سے25جولائی کےدرمیان موسلادھار بارشیں متوقع ہیں ، گلگت بلتستان میں 18سے25جولائی کےدوران موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ، شدید بارشوں کا امکان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







