بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی، ناصر بٹ نے سازش قرار دے دیا

لاہور(شہرنامہ نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقلی کے فیصلے پر ن لیگ کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر ناصر بٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقلی کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے نواز شریف کی حکومت کے خلاف ایک بار پھر سازش شروع ہو گئی ہے۔ سینیٹر ناصر بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں بھی نواز شریف کے خلاف ہر بار سازش ہوئی لیکن وہ سرخرو ہو کر واپس آئے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جہاں جانا تھا، وہ وہاں چلے گئے ہیں۔ خیال رہے سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج ہی شفاء انٹرنیشل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی بانی کے ہمراہ ہوں گے۔ وفاقی حکومت نے ہسپتال منتقلی کے حکم پر اعتراض کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کو نوٹس ہی جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم عدالت نے حکومت کا اعتراض بھی حکم نامے کا حصہ بنا دیا اور مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں