لانگ مارچ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تیاری مکمل ہے: شوکت یوسفزئی

پشاور(شہرنامہ نیوز) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ ختم کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ ختم کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا، تحریک انصاف کی تیاری مکمل ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مذاکرات کرے تو لانگ مارچ سے متعلق کچھ فیصلہ ہوسکتا ہے، لانگ مارچ پرامن ہوگا اور سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کنٹینرز کے ذریعے راستے بند کرکے عدالتی فیصلےکی خلاف ورزی کی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں