اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)وفاقی آئینی عدالت میں وزیراعلی ٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کےخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 19 جولائی ہوگی۔ خیبرپختونخوا میں نو مئی مقدمات واپس لینے کے خلاف اپیل بھی اسی روز سنی جائے گی۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ آئینی عدالت نے 9 مئی مقدمات کی واپسی پر حکم امتناع جاری کر رکھا ہے ۔ریڈیو پاکستان کی جانب سے پشاور اسٹیشن میں حملہ کیس واپس لینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف رجوع کیا گیا تھا۔ ریڈیو پاکستان نے درخواست میں مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کیلئے رہائی فورس بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف ایڈووکیٹ ملک ظہیر احمد نے آئینی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس طرح کی پرائیویٹ فورس قائم نہیں کی جا سکتی۔ ایسے کسی بھی اقدام سے روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







